Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تاشقند اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 براہ راست پروازوں کا آغاز
    اہم خبریں اگست 5, 2026

    تاشقند اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 براہ راست پروازوں کا آغاز

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ازبک ائیرلائن سینٹرم ائیر نے تاشقند اور کراچی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ائیرلائن 3 ستمبر سے دونوں شہروں کے درمیان ہفتہ وار 4 دوطرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    2 پروازیں C6-565 اور C6-566 جمعرات اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔

    اس نئی سروس کے ذریعے تاشقند اور کراچی کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سینٹرم ائیر کا آغاز 18 جنوری 2023 کو تاشقند میں قائم ہیڈکوارٹر سے کیا گیا تھا۔

    ائیرلائن نے ساڑھے 3 برس کے عرصے میں اپنی آپریشنل سرگرمیوں کو وسعت دی ہے۔

    سینٹرم ائیر اس وقت 16 ائیر بس طیاروں کے ذریعے 18 ممالک کے 56 مقامات کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ کمپنی اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

    سینٹرم ائیر 21 اپریل 2026 سے تاشقند اور لاہور کے درمیان بھی براہ راست پروازیں چلا رہی ہے۔

    اب کراچی کے لیے نئی سروس کے آغاز سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید توسیع ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلوئر چترال میں سیلابی صورتحال، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
    Next Article پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ، دو بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.