وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لیے اہم فریضہ ہے، وفاقی کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اہم پیش رفت ہے ۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اہم پیش رفت ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے موجود دفاعی تعاون کے معاہدے کی توسیع ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے درمیان پہلے سے موجود تعاون کا تسلسل ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہائیوں پر محیط قریبی تعاون موجود ہے جب کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی پاکستان کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیراعظم کہا کہنا تھا کہ نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا مقصد خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے، کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے خطے میں استحکام کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہحرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لیے ایک اہم فریضہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف جارحیت یا محاذ آرائی کے لیے نہیں بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وطن عزیز سے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوگا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اور سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، انتخابات کے پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، جو عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کرے گی، حکومت عوام کی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور خطے کی خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملک میں قانون کی بالادستی، امن و امان اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے، امن کے قیام اور معاشی و سماجی ترقی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا ۔

