Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل
    • ڈی آئی خان میں ٹی ایم اے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
    • ایٹم کونسل کا سمپوزیم: میڈیا کی تعلیم اور نشریاتی صنعت کے درمیان فرق کم کرنے کی کوشش
    • پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کیسے ملے گی؟ حکومت نے طریقہ بتادیا
    • اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں، ہائیکورٹ
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل
    اہم خبریں ستمبر 15, 2026

    پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک واقعہ ارمڑ جبکہ دوسرا تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا۔

    ارمڑ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 40 سالہ زمیندار رحیم خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول گھر کا واحد کفیل تھا اور گزشتہ شام سے لاپتہ تھا۔ اگلی صبح اس کی لاش ارمڑ بالا ہوائی ونڈ کے علاقے سے ملی۔

    مقتول کی بہن نے پولیس کو دی گئی رپورٹ میں بتایا کہ رحیم خان اراضیات میں کام کرنے کے لیے گھر سے نکلا تھا تاہم شام تک واپس نہ آیا۔ اہلخانہ اس کی تلاش میں تھے کہ اس دوران اس کے قتل کی اطلاع ملی۔ مدعیہ کے مطابق ان کے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

    ورثا کے مطابق رحیم خان اپنے 3 سالہ بیٹے، بیمار والدہ اور بہنوں کا واحد سہارا تھا، جو اب ان سے چھین لیا گیا ہے۔ مقتول کے والد پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مقتول کے موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مشکوک افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    دوسری جانب تھانہ خزانہ کی حدود میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 38 سالہ محمد وصال کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بیڑئی گودر، شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام پر نوجوان کی خون میں لت پت لاش ملی۔

    واقعے سے متعلق مقتول کے بھائی جہانگیر ولد حجرت میر نے بتایا کہ وہ فقیر آباد میں اپنی دکان پر موجود تھا کہ اسے اطلاع ملی کہ اس کے بھائی محمد وصال کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پر پہنچا جہاں مقتول کی لاش پڑی تھی۔

    مقتول کے بھائی کے مطابق ان کی بھی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی آئی خان میں ٹی ایم اے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
    Web Desk

    Related Posts

    ایٹم کونسل کا سمپوزیم: میڈیا کی تعلیم اور نشریاتی صنعت کے درمیان فرق کم کرنے کی کوشش

    ستمبر 14, 2026

    اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں، ہائیکورٹ

    ستمبر 14, 2026

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات، دو افراد قتل

    ستمبر 15, 2026

    ڈی آئی خان میں ٹی ایم اے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    ستمبر 15, 2026

    ایٹم کونسل کا سمپوزیم: میڈیا کی تعلیم اور نشریاتی صنعت کے درمیان فرق کم کرنے کی کوشش

    ستمبر 14, 2026

    پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کیسے ملے گی؟ حکومت نے طریقہ بتادیا

    ستمبر 14, 2026

    اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں، ہائیکورٹ

    ستمبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.