Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
    • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کیسے ملے گی؟ حکومت نے طریقہ بتادیا
    فیچرڈ ستمبر 14, 2026

    پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کیسے ملے گی؟ حکومت نے طریقہ بتادیا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کے مطابق حکومتی اسکیم کے تحت 2 ویلر، 3 ویلر اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔

    وفاقی وزرا عطا تارڑ اور علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے بتایا کہ 2 اور 3 ویلر گاڑیوں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 30 لیٹر پیٹرول پر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

    پیٹرول سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کیسے ہوگی؟

    وزیر آئی ٹی کے مطابق اسکیم کا طریقہ کار دو مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ صارف کو اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل سم سے REG، شناختی کارڈ نمبر، صوبے کا پہلا حرف اور بائیک یا گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا۔

    مثال کے طور پر سندھ کے صارف کو صوبے کے لیے S لکھنا ہوگا۔

    پیٹرول لیتے وقت کیا کرنا ہوگا؟

    شزا فاطمہ کے مطابق رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد جب صارف پیٹرول خریدنے جائے گا تو اسے 9771 پر TOK لکھ کر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ موصول ہونے والا ٹوکن پیٹرول پمپ پر دکھانے کے بعد صارف سبسڈی حاصل کرسکے گا۔

    وزیر آئی ٹی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر یا دیگر ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں سے نہ کوئی اضافی ڈیٹا مانگے گی اور نہ ہی کسی قسم کے چارجز وصول کرے گی۔

    شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ اسکیم کے آغاز کے بعد سامنے آنے والی خامیوں کا جائزہ لے کر انہیں دور کیا جائے گا۔

    سبسڈی کب سے ملے گی؟

    حکومتی اسکیم کے تحت اسلام آباد کے شہری 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے سے پیٹرول پر ریلیف حاصل کرسکیں گے، جبکہ ملک بھر، بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، کے شہری 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں، ہائیکورٹ
    Next Article ایٹم کونسل کا سمپوزیم: میڈیا کی تعلیم اور نشریاتی صنعت کے درمیان فرق کم کرنے کی کوشش
    Web Desk

    Related Posts

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026

    ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

    اکتوبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.