خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے خود مختار ساوی اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے، اس موقع پر نوجوانوں کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کا عزم ظاہر کیا گیا ۔
اسلام آباد: خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے خود مختار ساوی اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد بے سہارا بچوں، بے روزگار نوجوانوں اور پسماندہ علاقوں کے طلباء کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہے ۔
تقریب میں خود مختار ساوی کی صدر مریم کیوان، ڈائریکٹر ذکی الرحمان اور نائلہ جاوید سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔
ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کی جانب سے سی ای او عارف خلیل، یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام کے پروگرام مینیجر راحیل احمد بھٹی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔
اس معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر نوجوانوں کی ترقی اور معاشرے کے محروم طبقات کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہے ۔

