Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
    اہم خبریں اکتوبر 5, 2026

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    Facebook Twitter Email
    Broadcast Media Training Workshop for Iqra University Islamabad Faculty Members at Camtech
    عملی مہارت، ٹیکنالوجی سے آگاہی، تخلیقی صلاحیت اور انڈسٹری ایکسپوژر بھی انتہائی اہم ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک، چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر ڈیجیٹل اور بانی کیمٹیک کیوان حامد راجہ کا خصوصی خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز (کیمٹیک) نے اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے جامع فیکلٹی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد اساتذہ کو پیشہ ورانہ براڈکاسٹ ماحول سے عملی طور پر روشناس کرانا اور تعلیمی اداروں و میڈیا انڈسٹری کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا ۔

    اسلام آباد: ورکشاپ کے دوران اقراء یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے پیشہ ورانہ ماحول، نیوز روم کے طریقہ کار، پروڈکشن تکنیک، براڈکاسٹ ورک فلو اور مختلف شعبہ جات کے باہمی تعاون کا عملی مشاہدہ کرایا گیا ۔

    شرکاء نے خیبر نیٹ ورک کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ایک جدید براڈکاسٹ ادارے کے انتظامی و پیشہ ورانہ طریقہ کار کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔

    فیکلٹی ممبران نے سینٹرل نیوز روم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں خبر کی تلاش، ایڈیٹوریل پلاننگ، نیوز کوآرڈی نیشن اور بلیٹن کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا گیا ۔

    ورکشاپ کے دوران پروڈکشن کنٹرول روم (PCR) اور ماسٹر کنٹرول روم (MCR) کے کام اور ذمہ داریوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

    شرکاء نے عملی طور پر سمجھا کہ نیوز روم، پروڈکشن اور تکنیکی ٹیمیں کس طرح باہمی رابطے کے ذریعے ٹیلی ویژن مواد کو ناظرین تک پہنچاتی ہیں ۔

    ورکشاپ کا ایک اہم حصہ ٹیلی ویژن اینکر کے نقطۂ نظر سے براڈکاسٹ ماحول کا تجربہ بھی تھا۔ فیکلٹی ممبران نے فرضی لائیو نیوز بلیٹن میں حصہ لیا، جس کے ذریعے انہیں براہِ راست نشریات کے دوران پیش آنے والے دباؤ، ٹیم کوآرڈی نیشن اور پیشہ ورانہ تقاضوں کو عملی طور پر سمجھنے کا موقع ملا ۔

    اس موقع پر ایک جامع اور انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران نے سوالات کیے، اپنے مشاہدات شیئر کیے اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش موجودہ چیلنجز اور مستقبل کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔

    بانی کیمٹیک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک، چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر ڈیجیٹل کیوان حامد راجہ کا خصوصی لیکچر:۔

    ورکشاپ کے اہم سیشن سے کیوان حامد راجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک، چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر ڈیجیٹل اور بانی کیمٹیک نے خطاب کیا ۔

    انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات کی روشنی میں میڈیا اور ڈیجیٹل انڈسٹری میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں اور بدلتی ہوئی پیشہ ورانہ ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی ۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ میڈیا کے ماحول میں طلبہ کے لیے نظریاتی تعلیم کے ساتھ عملی مہارت، ٹیکنالوجی سے آگاہی، تخلیقی صلاحیت اور انڈسٹری ایکسپوژر بھی انتہائی اہم ہیں۔

    کیوان حامد راجہ نے فیکلٹی ممبران کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور براڈکاسٹ پروڈکشن، ڈیجیٹل میڈیا، نیوز روم پریکٹسز، جدید ٹیکنالوجی اور میڈیا انڈسٹری کی ضروریات سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    عملی تربیت پر خصوصی توجہ:۔

    ورکشاپ میں Learning by Doing یعنی عملی تجربے کے ذریعے سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ میڈیا ایجوکیشن میں کتابی اور نظریاتی علم اس وقت زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے جب طلبہ کو حقیقی پیشہ ورانہ ماحول میں کام کرنے اور عملی صورتحال کا سامنا کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں  ۔

    اقراء یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے کام ٹیک اور خیبر نیٹ ورک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پیشہ ورانہ ماحول، ادارہ جاتی نظم و نسق اور براڈکاسٹ ورک فلو کی تعریف کی ۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کے عملی تجربات اساتذہ کو کلاس روم میں طلبہ کو میڈیا انڈسٹری کے حقیقی تقاضوں سے بہتر انداز میں آگاہ کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

    کیمٹیک کی جانب سے منعقدہ یہ ورکشاپ اکیڈمیا اور میڈیا انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور طلبہ کو پیشہ ورانہ میڈیا ماحول سے براہِ راست جوڑنا اور انہیں جدید براڈکاسٹنگ، نیوز پروڈکشن اور ڈیجیٹل میڈیا کی عملی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔

    کام ٹیک کے مطابق تعلیمی اداروں اور میڈیا انڈسٹری کے درمیان ایسے روابط مستقبل کے میڈیا پروفیشنلز کی تیاری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، تاکہ نئی نسل کو صرف تعلیمی معلومات ہی نہیں بلکہ عملی مہارت، پیشہ ورانہ تجربہ اور صنعت کی بدلتی ہوئی ضروریات کی سمجھ بھی حاصل ہو ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.