اسلام آباد: طالبان رجیم میں افغانستان سے دہشتگردی اور منشیات سمگلنگ کے پھیلاؤ پر عالمی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے۔
امریکی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئے بدستور تشویش کا باعث ہے۔
تاجکستان کو افغانستان سے دراندازی، انتہاپسندی، منشیات سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے جڑے خطرات کا سامنا ہے۔
افغانستان سے دہشتگردی پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر روس نے تاجکستان کی افغان سرحد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سکیورٹی اور دفاعی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم نہ صرف بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہے بلکہ عسکریت پسند گروپوں کیلئے محفوظ ڈھال بھی بنی ہوئی ہے۔

