ہنگلاج: بلوچستان کے تاریخی مذہبی مقام ہنگلاج ماتا استھان میں درگا اشٹمی کی پُروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔
ان مذہبی توریبات میں ملک بھر سے ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔
نوراتری کے موقع پر ہنگلاج ماتا استھان میں مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ان میں سینکڑوں پیدل یاتریوں سمیت بڑی تعداد میں ہندو برادری شریک ہوئی۔
شریک سینکڑوں یاتریوں نے پاکستان میں حاصل مذہبی آزادی پر اطمنان کا اظہار کیا۔
بلوچستان کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری کو تقریبات کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا۔
خاتون اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری کو انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

