Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں سابقہ حکومت کی کرپشن کی کہانیوں کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری
    • پاکستان امریکا تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت، وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • گورنر راج کے بعد پشاور میں سیکیورٹی سخت، پولیس گشت اور ناکہ بندیاں بڑھا دی گئیں
    • بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت دینے کا منصوبہ اور روزگار کی فراہمی جاری
    • نئی صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میں صفائی مہم جاری، بازاروں اور شاہراہوں کی صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک
    • ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ، مکسڈ مارشل آرٹس کے دو روزہ مقابلے اختتام کو پہنچ گئے
    • دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے جدید بکتر بند گاڑیاں پشاور پولیس کو موصول
    • خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں سابقہ حکومت کی کرپشن کی کہانیوں کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری
    حکومت اکتوبر 20, 2026

    خیبر پختونخوا میں سابقہ حکومت کی کرپشن کی کہانیوں کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری

    Facebook Twitter Email
    xr:d:DAFSpTNt9LU:379,j:45672667211,t:23012312
    Share
    Facebook Twitter Email

    قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

    دریائے کابل پر اربوں روپے میگا سٹی کی تعمیر، نیب نے صوبائی وزیر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

    نیب کی جاری تحقیقات میں میگا سٹی نوشہرہ کو دریائے کابل کی اراضی پر بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    خیبرپختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی کے پاس اس منصوبہ کا نہ انتقال موجود ہے اور نہ ہی قبضہ ہے۔

    نیب نے ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹ ڈائریکٹر میگا سٹی نوشہرہ سے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کے 31رشتہ دارو ں کے ناموں پر جائیداد کی تفصیلات مانگے تھے جن کو فراہم نہیں کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کا سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل بھی غیرقانونی طور پر رہائش گاہیں حاصل کرنے سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔

    ڈاکٹر امجد پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور رشتہ داروں کو ہاؤسنگ اتھارٹی میں غیر قانونی طور پراہم عہدوں پر تعینات کرنے کا الزام ہے۔

    نیب کی جانب سے (سابق) ڈائریکٹر عمران وزیر کے نام جاری خفیہ نوٹس کے مطابق 15،16 اور 22 فروری 2022ء کو لیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور وزیر ہاوسنگ کے مابین ہونے والے تحریری معاہدوں کی مکمل تفصیل اور ریکارڈ فراہم کیے جائیں۔

    24فروری 2022ء کو کمیٹی کی جانب سے مشترکہ دورہ کرنے والے کمیٹی ممبران کے نام ان کے شناختی کارڈ نمبر، نوٹ شیٹ اور دیگر تحریری دستاویزات بھی فراہم کی جائیں۔

    میگا سٹی نوشہرہ سے متعلق مکمل اصلی ریکارڈ، سائیٹ سروے،اراضی کا حصول، تکنیکی اور مالی معاملات، محکمہ ایریگیشن، تحصیل میونسل ایڈمنسٹریشن، محکمہ زراعت اور دیگر سے جوائنٹ ونچر کے تحت ہونے والی خط و کتابت اور تحریری دستاویزات سمیت جوائنٹ ونچر ریگولیشن2021ء کے تحت لیف پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق لئے گئے نوٹس کی تفصیل بھی فراہم کی جائیں۔

    نیب نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی سمیت ان کے قریبی رشتہ دار اور خاندان کے 20 مرد اور 11 خواتین کے نام رہائشی، کمرشل، اور صنعتی اراضی اور یونٹ کی خریداری اور فروخت کرنے سے متعلق اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

    جاری نوٹس کے مطابق ورسک 1پر ہائی رائز فلیٹس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کی صاحبزادی مسماۃ (ث) کو تیسری منزل پر فلیٹ نمبر A04 دیا گیا ہے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کے خاندان کے مزید 31 مر دو خواتین کے نام پر رہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل پلاٹ یا یونٹ کی خرید و فروخت سے متعلق مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

    سابق سیکرٹری ہاؤسنگ اور خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے خلاف قواعد اپنے لئے رہائش حاصل کی جس پر بعد میں کمیٹی بھی بنی اور کمیٹی نے سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل کی اس اقدام کو غیر قانونی یا خلاف قواعد و ضوابط قرار دیا۔

    عمران وزیر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیب اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہیں مگر تاحال وہ اس پر کسی قسم کی رائے نہیں دے سکتے۔

    آمدن سے زائد اثاثے خیبر پختونخوا خبریں خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی دریائے کابل ڈاکٹر امجد علی میگا سٹی نوشہرہ نوشہرہ اراضی کیس نیب تحقیقات
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان امریکا تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت، وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    Saqib Butt

    Related Posts

    پاکستان امریکا تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت، وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 20, 2026

    گورنر راج کے بعد پشاور میں سیکیورٹی سخت، پولیس گشت اور ناکہ بندیاں بڑھا دی گئیں

    اکتوبر 20, 2026

    بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت دینے کا منصوبہ اور روزگار کی فراہمی جاری

    اکتوبر 20, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں سابقہ حکومت کی کرپشن کی کہانیوں کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری

    اکتوبر 20, 2026

    پاکستان امریکا تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت، وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 20, 2026

    گورنر راج کے بعد پشاور میں سیکیورٹی سخت، پولیس گشت اور ناکہ بندیاں بڑھا دی گئیں

    اکتوبر 20, 2026

    بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت دینے کا منصوبہ اور روزگار کی فراہمی جاری

    اکتوبر 20, 2026

    نئی صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میں صفائی مہم جاری، بازاروں اور شاہراہوں کی صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک

    اکتوبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.