پاکستان میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کا 430 رنز کا ہدف سری لنکا نے کامیابی کے ساتھ پورا کر لیا اور میچ جیت لیا، پنڈی سٹیڈیم میں ون ڈے میچز کے دوران یہ سب سے بڑا سکور تھا، اور پھر سری لنکا نے اسے کامیابی سے مکمل کیا، انگلینڈ کی طرف سے کپتان ہیری بروک نے شاندار 202 رنز بنا کر ون ڈے فارمیٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنائی، سری لنکا کی طرف سے پون رتھنائیکا نے جارحانہ 130 رنز بنائے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا ۔
انگلینڈ کی طرف سے کپتان ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کی اور ون ڈے فارمیٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بناتے ہوئے 202 رنز پر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے بھی شامل تھے ۔
انگلینڈ کی جانب سے دیگر بیٹرز میں جو روٹ نے 69، ول جیک 66، ٹام بینٹن 50 اور بین ڈکٹ نے 29 رنز بنائے ، سری لنکا کی طرف سے دونیت ویلالاگے نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
سری لنکا نے 430 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا لیا ۔
سری لنکا کی طرف سے پون رتھنائیکے نے شاندار وننگ اننگز کھیل کر 130 رنز بنائے، اویشکا فرنانڈو 97، دسون شناکا 97 اور جُنیت لیاناکے نے 61 رنز بنائے، انگلینڈ کی طرف سے جوش ٹنگ نے 3 اور سیم کرن نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
شاندار 130 قیمتی رنز بنانے پر سری لنکا کے پون رتھنائیکے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے ۔

