Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری
    • خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے
    • بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان
    • پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل: دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے
    • مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ
    • افغانستان کی سر زمین سے دہشتگردی: پاکستان ہر ضروری اقدام کا حق رکھتا ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری
    • سابقہ حکومت کی 13 سالہ کارکردگی، بنوں میں سرکاری گرلز سکول خستہ حالی کا شکار
    • افغانستان میں طالبان رجیم مخالف حملوں میں تیزی، بگرام ایئرفیلڈ پر راکٹ حملے میں 10 سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری
    بین الاقوامی اکتوبر 26, 2026

    پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری

    Facebook Twitter Email
    Pakistan, Saudi Arabia, Turkey, and Iran agree to continue talks; declaration from the four-party meeting issued.
    اجلاس میں خطے میں امن و سلامتی کی صورت حال اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    تہران میں ہونے والے چار فریقی اجلاس کے اختتام پر ایرانی حکام نے اعلامیہ جاری کردیا، ایران اور مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے علاقائی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی شریک ہوئے ۔

    ایرانی میڈیا پرجاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں خطے میں امن و سلامتی کی صورت حال اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے تمام شرکا نے متفقہ طور پر اس مقصد کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

    اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے سینئر حکام شریک ہوئے، پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے،عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کی جب کہ ترکیہ کی نمائندگی انٹیلی جنس چیف نے کی ۔

    مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی  جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

    یہ اجلاس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل تینوں ممالک اور ایران کے درمیان موجودہ تنازع کے دوران پہلا اعلیٰ سطح کا براہِ راست رابطہ ہے، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے اجلاس کی میزبانی کی تھی ۔

     اس سے قبل مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے اعلیٰ حکام نے ایرانی مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور مشرقِ وسطیٰ کو ’تقسیم کرنے‘ کی امریکی حمایت یافتہ کوششوں کے خلاف اپنے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں ۔

    صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کے فروغ میں بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے غزہ، لبنان، ایران اور خطے کے دیگر حصوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

    ایرانی صدر نے اپنے ملک کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کا خواہاں نہیں ہے تاہم وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت اپنی پرامن جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے کے حق پر پوری طرح قائم ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے

    اکتوبر 26, 2026

    پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل: دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے

    اکتوبر 26, 2026

    سابقہ حکومت کی 13 سالہ کارکردگی، بنوں میں سرکاری گرلز سکول خستہ حالی کا شکار

    اکتوبر 26, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری

    اکتوبر 26, 2026

    خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے

    اکتوبر 26, 2026

    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان

    اکتوبر 26, 2026

    پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل: دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے

    اکتوبر 26, 2026

    مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ

    اکتوبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.