Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان
    • پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل: دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے
    • مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ
    • افغانستان کی سر زمین سے دہشتگردی: پاکستان ہر ضروری اقدام کا حق رکھتا ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری
    • سابقہ حکومت کی 13 سالہ کارکردگی، بنوں میں سرکاری گرلز سکول خستہ حالی کا شکار
    • افغانستان میں طالبان رجیم مخالف حملوں میں تیزی، بگرام ایئرفیلڈ پر راکٹ حملے میں 10 سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی
    • گوادر میں زندگی معمول پر، فتنہ الہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب
    • بلوچستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور گڈ گورننس: عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان
    بھارت اکتوبر 26, 2026

    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو مبینہ طور پر 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے.

    ایئر انڈیا نے مالی دباؤ کے باعث ویانا اور برمنگھم کے لیے پروازیں معطل کردیں۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جو اب تک 18 مہینے سے مسلسل بند ہے۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور عالمی ایوی ایشن ڈیٹا کے مطابق بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو اب تک تقریباً 2 ارب ڈالر تقریباً 5 ہزار ارب پاکستانی روپے کا نقصان ہو چکا ہے.

    صرف ائیر انڈیا کو سالانہ بنیادوں پر 455 ملین ڈالر سے 591 ملین ڈالر تقریباً 4000 سے 5000 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو رہا ہے.

    ایئر انڈیا نے خود بھارتی حکومت کو بتایا ہے کہ اس کا profit before tax اتنا متاثر ہوا ہے۔

    ایئر انڈیا نومبر سے دہلی اور برمنگھم کے درمیان پروازیں معطل کردے گی جبکہ دہلی سے ویانا کے لیے پروازیں بھی اکتوبر کے اختتام سے بند کی جارہی ہیں۔

    ایئر انڈیا نے بین الاقوامی روٹس پر ٹکٹوں کی بکنگ کرنے والے ٹریول ایجنٹس کو ٹریول ایڈوائزری جاری کرکے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

    پاکستان نے پہلگام واقعے کے بعد 23 اپریل 2025 کو بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں جس کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کو متبادل اور طویل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے ایندھن کے اخراجات میں 29 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پروازوں کے دورانیے میں 30 منٹ سے 3 گھنٹے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اس صورت حال سے تقریباً 800 ہفتہ وار بھارتی پروازیں متاثر ہورہی ہیں جن میں سے 640 دہلی ایئرپورٹ سے متعلق ہیں۔

    ایئر انڈیا نے اپنے ونٹر شیڈول 2026-27 میں یورپ کے لیے فضائی نیٹ ورک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس منصوبے کے تحت دہلی اور ویانا کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں 31 اکتوبر سے معطل کی جارہی ہیں.

    دہلی اور برمنگھم کے درمیان ہفتہ وار 3 پروازیں یکم نومبر سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کی جارہی ہیں۔

    اس کے علاوہ دہلی اور کوپن ہیگن کے درمیان پروازیں بھی معطل کرنے جب کہ لندن گیٹ وک اور سان فرانسسکو کے لیے پروازوں میں کمی کرنے کی اطلاعات ہیں۔

    ایئر انڈیا کے مطابق فضائی آپریشن محدود کرنے کی اہم وجوہات میں پاکستان کی فضائی حدود کی مسلسل بندش، جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ اور بوئنگ 787 طیاروں کی مرمت و کیبن اپ گریڈیشن کے باعث دستیابی میں کمی شامل ہیں۔

    فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی طیاروں کو ایران یا وسطی ایشیا کے راستے طویل سفر کرنا پڑ رہا ہے، جس سے ایندھن کی کھپت اور آپریشنل اخراجات بڑھ رہے ہیں۔

    ویانا کے لیے پروازوں کی معطلی کے بعد بھارت اور اس شہر کے درمیان ایئر انڈیا کا براہ راست فضائی رابطہ بھی ختم ہوجائے گا۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش نومبر تک برقرار ہے جس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے۔

    ایئر انڈیا ایوی ایشن نیوز برمنگھم پروازیں بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بھارتی پروازیں پاکستان بھارت تعلقات پاکستانی فضائی حدود پہلگام واقعہ فضائی حدود کی بندش ویانا پروازیں
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک چین دوستی کے 75 برس مکمل: دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے
    Saqib Butt

    Related Posts

    پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل: دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے

    اکتوبر 26, 2026

    مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ

    اکتوبر 26, 2026

    افغانستان کی سر زمین سے دہشتگردی: پاکستان ہر ضروری اقدام کا حق رکھتا ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

    اکتوبر 26, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان

    اکتوبر 26, 2026

    پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل: دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے

    اکتوبر 26, 2026

    مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ

    اکتوبر 26, 2026

    افغانستان کی سر زمین سے دہشتگردی: پاکستان ہر ضروری اقدام کا حق رکھتا ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

    اکتوبر 26, 2026

    سابقہ حکومت کی 13 سالہ کارکردگی، بنوں میں سرکاری گرلز سکول خستہ حالی کا شکار

    اکتوبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.