Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے کے مختلف حصوں میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
    • پنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز بناکر ڈکلیئر کردی
    • پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کو امریکہ کی نئی سفیر نامزد کردیا گیا
    • ضلع خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج
    • راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے سری لنکا کےخلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹ پر 281 رنز بنالئے
    • اسلام آباد میں ویمن اے آئی بزنس لیڈرشپ سمٹ اینڈ ایوارڈز 2026 کا انعقاد
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور رنگ روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد ٹانک کے شہریوں کے لیے نئی سہولت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے کے مختلف حصوں میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
    فیچرڈ نومبر 10, 2026

    خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے کے مختلف حصوں میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

    Facebook Twitter Email
    Rain and snowfall in the mountains are forecast for various parts of the country, including the upper regions of Khyber Pakhtunkhwa, starting today.
    موسمی سلسلے کے زیر اثر خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے 14 نومبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں آج رات سے 14 نومبر کے دوران بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 10 نومبر سے ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موسمی سلسلے کے زیر اثر خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے 14 نومبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

    بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد شامل ہیں، جبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، بنوں، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 سے 14 نومبر کے دوران بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں آج رات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں 12 اور 13 نومبر کے دوران بارش کا امکان ہے، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر اور ملتان میں 12 نومبر کو بارش ہو سکتی ہے ۔

    دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم 11 اور 12 نومبر کو چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں جبکہ شدید برفباری کی صورت میں بعض سڑکوں کی بندش کا بھی خدشہ ہے، کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متوقع موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔

    مزید برآں بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز بناکر ڈکلیئر کردی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کو امریکہ کی نئی سفیر نامزد کردیا گیا

    نومبر 10, 2026

    ضلع خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج

    نومبر 9, 2026

    اسلام آباد میں ویمن اے آئی بزنس لیڈرشپ سمٹ اینڈ ایوارڈز 2026 کا انعقاد

    نومبر 9, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے کے مختلف حصوں میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

    نومبر 10, 2026

    پنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز بناکر ڈکلیئر کردی

    نومبر 10, 2026

    پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کو امریکہ کی نئی سفیر نامزد کردیا گیا

    نومبر 10, 2026

    ضلع خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج

    نومبر 9, 2026

    راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے سری لنکا کےخلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹ پر 281 رنز بنالئے

    نومبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.