پشاور: رنگ روڈ کی بحالی، تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے سڑک کی اصل حالت بحال کرنے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے قانونی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور رنگ روڈ کے مختلف حصوں کی تزئین و آرائش اور سڑک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کی سیاسی سرپرستی میں رنگ روڈ کے ایک حصے میں موجود مکانات کو ہٹانے نہیں دیا جا رہا تھا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 13 سال کے دوران سیاسی سرپرستی میں تمام فلاحی منصوبوں کو نقصان پہنچا۔
قبضہ مافیا کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات سے پشاور رنگ روڈ کو نہ صرف نقصان پہنچا بلکہ اس کی خوبصورتی متاثر ہوئی۔
رنگ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے باعث اندرونی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھا۔
شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ان تعمیرات کو ہٹانے کے لیے قانونی اقدامات کر رہی ہے۔
نئی صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پشاور رنگ روڈ کی اصل خوبصورتی بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ساتھ ہی سڑک کی حالت بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے بھی نئی صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

