پشاور: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد نئی صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے اقدامات جاری ہیں.
ٹانک کے شہریوں کے لیے شکایات کے اندراج کی خصوصی ایپ متعارف کرا دی گئی۔
ٹانک کے شہری اب نئی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرا سکیں گے اور ان پر ہونے والی پیشرفت کا آن لائن جائزہ بھی لے سکیں گے۔
شکایات کے اندراج کے لیے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نئی ایپ کے ذریعے شہری باآسانی اپنے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے.
ایپ کے صریعے عوامی شکایات کے اندراج اور ان پر پیشرفت کا جائزہ لینے کا عمل آسان ہوگا۔

