کابل: افغان طالبان رجیم میں جاری دہشتگردوں کی سرپرستی نے افغانستان کو بدترین ممالک میں شامل کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی ابتر سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی وزارتِ خارجہ نے شہریوں کے لیے لیول 4 سفری انتباہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لیول 4 انتباہ کا بنیادی مقصد امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت افغانستان سفر کرنے سے روکنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے قونصلر امور نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی، خانہ جنگی، بدامنی، جرائم، اغوا اور غیر قانونی حراست کے سنگین خطرات بدستور موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کو ہنگامی قونصلر امداد فراہم کرنا ممکن نہیں۔
ان کے مطابق افغانستان دنیا کے ان 23 ممالک میں شامل ہے جنہیں امریکہ نے اپنے شہریوں کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے رکھا ہے۔

