Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا کے شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری: پی ایس ایل کا آغاز پشاور سے ہونے کا اعلان
    • بی ایس ڈی آئی بلوچستان: صوبہ بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
    • خیبرپختونخواحکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
    • خیبر ڈیجیٹل اور انٹرنیشنل چاکلیٹ اینڈ پیسٹری اکیڈمی کے درمیان باہمی تعاون اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • خودمختار ساوی اور انٹرنیشنل چاکلیٹ اینڈ پیسٹری اکیڈمی کے درمیان شراکت داری، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • ڈی آئی خان: پولیس کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام
    • پشاور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک
    • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 178 ہزار 470 پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا کے شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری: پی ایس ایل کا آغاز پشاور سے ہونے کا اعلان
    خیبرپختونخوا نومبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کے شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری: پی ایس ایل کا آغاز پشاور سے ہونے کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Great news for cricket fans in Khyber Pakhtunkhwa: Announcement made that the PSL will begin in Peshawar.
    12 سال بعد مارچ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ 12 برس کے طویل وقفے کے بعد آئندہ مارچ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں منعقد ہوگا، جس پر وہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

    گورنر ہاؤس پشاور کے دورے کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے اطمینان کا اظہار کیا کہ صورتحال میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے، اور گورنر نے ہر ملاقات میں پشاور کے اندر کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے پر زور دیا ۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں پشاور میں تین ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی کھیلا جائے گا، جبکہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کے لیے ایک علیحدہ کرکٹ اکیڈمی قائم کی جا رہی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا نے قومی ٹیم کو کئی نامور کرکٹرز دیے ہیں، اور پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ میچز بھی کرائے جائیں گے ۔

    اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کا استحکام اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ اب فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے، جسے عوامی تعاون سے کامیاب بنایا جائے گا ۔

    انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات اور غیر قانونی کان کنی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے کر پرانے ٹھیکے ختم کر دیے گئے ہیں، جبکہ آئندہ کان کنی کے ٹھیکے انفرادی شخصیات کے بجائے صرف رجسٹرڈ کمپنیوں کو جاری کیے جائیں گے ۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں،  انہوں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فنڈز کی فراہمی پر فیلڈ مارشل سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے 160 ارب روپے کا خصوصی پیکیج مختص کیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبی ایس ڈی آئی بلوچستان: صوبہ بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخواحکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2026

    ڈی آئی خان: پولیس کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام

    نومبر 23, 2026

    پشاور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کے شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری: پی ایس ایل کا آغاز پشاور سے ہونے کا اعلان

    نومبر 23, 2026

    بی ایس ڈی آئی بلوچستان: صوبہ بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

    نومبر 23, 2026

    خیبرپختونخواحکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2026

    خیبر ڈیجیٹل اور انٹرنیشنل چاکلیٹ اینڈ پیسٹری اکیڈمی کے درمیان باہمی تعاون اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 23, 2026

    خودمختار ساوی اور انٹرنیشنل چاکلیٹ اینڈ پیسٹری اکیڈمی کے درمیان شراکت داری، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.