Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
    • وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے
    • یہ مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند
    • ایس آئی ایف سی: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و معدنی شعبہ میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت
    • ایس آئی ایف سی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن
    • وزیراعظم کی ہوائی اڈوں پر سمارٹ سکیننگ سسٹم جلد فعال کرنے اور 24.4 ارب کی ٹیکس بے ضابطگیوں پر کارروائی کی ہدایت
    • حکومت بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
    خاص خبریں نومبر 24, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    Facebook Twitter Email
    Asia Cup Rising Stars Tournament: Pakistan defeats Nepal by 96 runs and qualifies for the semi-finals.
    پاکستان کے 168 رنز کے جواب میں نیپال کی پوری ٹیم اٹھارویں اوور میں محض 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، پاکستان کے 168 رنز کے جواب میں نیپال کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں محض 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

    قطر کے شہر دوحہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 42 اوورز میں 168 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز 28 اور احمد دانیال 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

    نیپال کی جانب سے راشد خان نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستان کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ ابھیشیک گوتم نے دو، اور سندیپ لامیچانے اور کوشل بھرٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

    169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال اے کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 17.3 اوورز میں صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں پاکستان نے یہ میچ 96 رنز سے اپنے نام کر لیا ۔

    پاکستان کی طرف سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے 3، 3 جبکہ محمد عمران نے 2 وکٹیں حاصل کیں، شاندار 64 رنز بنانے پر روحیل نذیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) قرار دیا گیا ۔

    اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،  ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 26 نومبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 27 نومبر کو مدمقابل ہوں گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    یہ مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

    نومبر 24, 2026

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند

    نومبر 24, 2026

    ایس آئی ایف سی: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و معدنی شعبہ میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    نومبر 24, 2026

    وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے

    نومبر 24, 2026

    یہ مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

    نومبر 24, 2026

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند

    نومبر 24, 2026

    ایس آئی ایف سی: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و معدنی شعبہ میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.