عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی آج پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں بڑی کمی متوقع ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد 79 ڈالر فی بیرل کی سطح پر دیکھی گئی جبکہ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت دو ڈالر 12 سینٹس کی سطح پر آگئیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی مذکورہ قیمتوں کے بعد یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مٹی کا تیل 5روپے 84 پیسے تک فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگاجو 15 اگست تک نافذ العمل ہوگا۔
منگل, ستمبر 16, 2025
بریکنگ نیوز
- دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز
- خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”
- عشرت عباس کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو خصوصی تقریب
- معدنی دوڑ، ایک موقع یا ایک اور کھویا ہوا امکان؟
- اسلامی ٹاسک فورس کا قیام، پاکستان کا جراتمندانہ تجویز
- ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک؛ کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
- دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات
- وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا