اسلام آباد کے پشاور موڑ اتواد باز میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔اس آگ میں 300 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔
ذرائع کےمطابق سستے بازارمیں لگی ہوئی آگ شدت اختیار کرگئی ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کئی سٹالز کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے، جبکہ فائربریگیڈکی گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔اس کے ساتھ ہی راولپنڈی کے فائرفائٹرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ،ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لنڈا سیکشن میں لگی۔