ذرائع کے مطابق، ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔
اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس سے قبل، پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے۔کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذوالحج کا چاند 7 جون (جمعہ) کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو منائی جائے گی۔ پروسیسنگ سینٹر کے مطابق، چاند 6 جون کو شام 5 بجکر 38 منٹ پر طلوع ہوگا، جب کہ غروب آفتاب شام 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔جبکہ سورج غروب ہونے کے بعد 72 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔