محکمہ موسمیات نے ملک میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی،اس دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت ملک کے دیگر کئی شہروں میں تیز بارشوں کا امکان ہے ۔
اسلام آباد: رپورٹ کے مطابق 7 سے 9 ستمبر کے دوران بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات میں بھی بارشیں متوقع ہیں، کشمیر میں پونچھ، باغ، میرپور، کوٹلی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مغربی ہوائیں 6 ستمبر کو راجستھان سے سندھ میں داخل ہوں گی، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد میں موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سجاول، دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب میں بھی 6 سے 8 ستمبر کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی بارشیں متوقع ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال خراب مزید خراب ہونے کا انتباہ کیا گیا ہے، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔