Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آرمی چیف جنرل عاصم منیر انتہا پسندوں کیخلاف توانا آواز، امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے کا شاندار خراج تحسین
    اہم خبریں اکتوبر 24, 2024

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر انتہا پسندوں کیخلاف توانا آواز، امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے کا شاندار خراج تحسین

    Facebook Twitter Email
    A powerful voice against extremists', US Central Command magazine pays tribute to the Army Chief
    آرمی چیف پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں،جریدہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے نے آرمی چیف  جنرل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں انتہا پسندی کے خلاف توانا آواز اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پر عزم قرار دیا اور دہشت گردی کے خاتمے کی کاوشوں، علاقائی و ملکی استحکام کے لیے کردار اور سماجی و اقتصادی اقدامات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    یو ایس سینٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ  نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو ان کی پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سپہ سالار کو ایسے لیڈر کے طور پر یاد کیا جائے گا جن کا اولین عزم پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی ہے۔

    سینیٹ کام جریدے میں شائع مضمون میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نومبر 2022 میں کمان سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

    جریدے کے مطابق جنرل عاصم منیر کی قیادت میں شدت پسند گروپوں کے خلاف وسیع فوجی آپریشن ہوئے جن میں 22 ہزار 409 انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز بھی شامل ہیں، ان آپریشنز کے نتیجے میں 398 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا، پاکستانی فوج کے سربراہ نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو ریاست کی رٹ کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہوگا، پاکستان دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرے گا۔

    جریدے کے مطابق جنرل عاصم منیر ففتھ جنریشن وارفیئر سے درپیش چیلنجز کو تسلیم کرتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری کے لیے فوج کی تیاری پرزور دیتے ہیں۔

    غیر ملکی جارحیت کا جواب دینے کی جنرل عاصم منیر کی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے جریدے نے لکھا کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    جریدے نے جنرل عاصم منیر کے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور گرین پاکستان انیشیٹو جیسے اقدامات کے ساتھ تعاون کی تعریف کی۔

    جریدے نے آرمی چیف کے اقلیتوں کے تحفظ کے اقدامات سراہا اور کہا کہ جنرل عاصم منیر مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے عدم برداشت کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    امریکی جریدے نے لکھا کہ جنرل عاصم منیر کے دور میں امریکا جیسے ممالک سے فوجی اور سفارتی تعلقات کی مضبوطی اور مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ان کی قابل تعریف ملٹری ڈپلومیسی ہے جب کہ اندرونی چیلنجوں سے نمٹنا، افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قوم کے ساتھ باہمی ربط ان کے مستقبل کے ویژن کا عکاس ہے۔

    دوسری جانب دفاعی ماہرین نے سینٹ کام جریدے کے جنرل عاصم منیر پر مضمون کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ کام جریدے کی جانب سے ان کی تعریف بہت معنی رکھتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، وزیرِاعظم
    Next Article میانوالی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،10 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.