مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔ سوات درگئی، سخاکوٹ بٹ خیلہ اور تھانہ میں بازار مکمل طور پر بند ہیں ۔ تجارتی مراکز کے رلاوہ تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند ہیں۔ دوسری جانب وکلا نے بھی تاجربرادری سے اظہار یکجہتی کے لیے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔
صدر تاجر برادری عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی اور سیلاب سے متاثر ہیں اس لیے مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکس نہیں مانتے۔ مزید ٹیکسز کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
مالاکنڈ ڈویژن کےاضلاع، سوات، باجوڑ، بونیر، اپر اور لوئرچترال، شانگلہ، اپر اور لوئردیر میں بھی ہڑتال کی جاری ہے۔ تاجر برادری کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور کسی قسم کا ٹیکس ڈویژن میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے کسٹم ایکٹ اور انکم ٹیکس کے نفاذ کا کہا جا رہا ہے جسے نہیں مانتے۔