پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان گاوں میں آپریشن کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔
پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی بھی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔