پشاور( حسن علی شاہ سے ) صوبائ مشیر اطلاعات شفیع جان نے گزشتہ روز خیبر ٹیلیویژن پشاور سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پہ اسٹیشن مینجر کامران جان۔ خیبر نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد وسیم ۔ زکی الرحمان پروڈیوسر ملک حسنین اور صوبائ ڈاریکٹر اطلاعات محمد عمران بھی موجود تھے مشیر اطلاعات کو پشاور سنٹر کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران بریفنگ دی گئ.

بعد ازاں خیبر نیوز کے ٹاک شو کراس ٹاک میں شرکت کی اور مختلف امور پہ خیبرپختونخوا کی حکومت کا موقف بیان کیا مشیر اطلاعات نے خیبر نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خیبر نیوز نے ھردرو حکومت میں غیرجانبدارارانہ پالیسی کو ترجیح دی

اور ملکی سیاسی حالات حاضرہ کے علاوہ زمینی حقائق کو مدنطر رکھتے ھوئے ھر خاص وعام کو اصل صورتحال سے باخبر رکھا شفیع جان نے مزید کہا کہ خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کو ھم پشتونوں کا حقیقی ترجمان تسلیم کرتے ہیں اور اس چینل کو اپنا گھر سمجھتے ہیں دعاگو ہیں کہ یہ چینل مزید ترقی کرے۔۔۔

