افغان طالبان نے پاک بھارت معرکہ حق میں ہندو بھارت کا ساتھ دیا، افغان طالبان بھارت سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، افغان جنرل نے پاکستانی دعوؤں کی تصدیق کر دی ۔
افغان فوج کے سابق جنرل، ڈائریکٹر ملٹری انٹیلیجنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر جنرل سید سمیع سادات نے رحمان بونیری کو دیے گئے انٹرویو میں اہم انکشافات کئے ہیں ۔
جنرل سمیع سادات نے پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیان کی تصدیق کر دی،خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں ۔
جنرل سمیع سادات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں اور پاکستان مخالف گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے ۔
افغانستان کے سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ طالبان اُن گروہوں کو فنڈ کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں ۔
افغان جنرل کے اس بیان سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی دہشت گردی میں افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا پردہ ایک بار پھر فاش ہو گیا ۔