افغانستان کے صوبہ بامیان میں دہشتگردوں نے تین ہسپانوی سیاحوں اور تین افغان شہریوں کو گولی مار کر بے دردی سے قتل کردیا ہے ، او آئی سی کی طرف سے اس حادثے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اسلامی ریاست خراسان نے افغانستان صوبے بامیان میں ہسپانوی اور افغان شہریوں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔او آئی سی کی طرف سے تمام ذمہ داران کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہسپانوی سیاحوں کے قتل میں شریک دہشتگردوں کے خلاف فوری تحقیقات کو مکمل کیا جائے۔اس کے ساتھ ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں بھی لایا جائے۔
روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے بھی اپنے شہریوں کو افغانستان سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔دوسری طرف ایران کی جانب سے بھی ہسپانوی سیاحوں پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 29 افغان دہشتگردوں کو مختلف آپریشنز میں ہلاک کیا تھا۔ ایک بار پھر پاکستان نےطالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں کارروائیوں سے روکیں۔