سینچورین میں میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی اور دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری بھی حاصل کرلی ۔
پاکستانی فاسٹ باولرز نے میزبان ٹیم پر دباو بنائے رکھا اور کھیل میں جان ڈالی، تاہم جانسن اور ربادہ کی نویں وکٹ کی شراکت نے کام کردکھایا اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ، محمد عباس نے شاندار باولنگ کرکے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کپتان ٹمبا باوومہ نے 43 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 37 رنز بناکر مارکرم وکٹ گنوابیٹھے، ٹمبا باوومہ نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی ۔
پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 89 اور 37 رنز کی شاندار بیٹنگ پر ایڈن مارکرم کو بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا ۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 اور دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر 90 رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا ۔