خیبر:طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد دونوں ممالک کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی۔
ایف سی ونگ کمانڈر نے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔
فلیگ میٹنگ کے دوران دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔
فلیگ میٹنگ میں سرحدی حدود کا معاملہ وزارت خارجہ کی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
گزشتہ روز افغان حکام کی جانب سے پاکستانی سرحد کے قریب سڑک کی تعمیر کے بعد دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ۔
طورخم بارڈر پر فائرنگ کے بعد آس پاس کے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
واقعے کے باعث دوطرفہ تجارت بھی رک گئی تھی جس سے مقامی تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔