سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہو گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز 15 اپریل 2026 کو موصول ہوئے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جانی ہے، جو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا 18 فیصد بنتی ہے، تاہم سعودی معاونت کے باعث اس ادائیگی سے ذخائر پر پڑنے والا دباؤ کم ہوگا۔
ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:سی این جی سٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
- اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
- سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
- مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ
- کور ہیڈ کوارٹرز پشاور: عوامی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
- معدنیات پر پہلا حق عوام اور دوسرا صوبےکا ہوگا،سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی
- وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی

