Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعادہ
    اہم خبریں اپریل 16, 2026

    شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعادہ

    Facebook Twitter Email
    Shehbaz Sharif MBS meeting Jeddah
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

    جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے طویل ملاقات کے بعد وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور مشکل حالات میں سعودی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی، صبر اور تحمل کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار اور اسلام آباد میں ہونے والے اہم امن مذاکرات سے متعلق حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

    شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن معاہدے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ خطے میں دیرپا استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جدہ میں ہونے والی یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور حالیہ حالات میں سعودی قیادت کے صبر و تحمل کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد نے امن عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے تعمیری کردار کو سراہا، جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو قابلِ قدر قرار دیا۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکا ایران مذاکرات کے سلسہ میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا
    Next Article پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.