صومالیہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت موغادیشو میں ساحل پر الشباب تنظیم نےحملہ کیا ہے۔
صومالی حکام نے کہا ہے کہ الشباب کے حملے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الشباب اور القاعدہ سے منسلک عسکری گروپ نے اپنے ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے مشہور لائیڈو بیچ پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
صومالی حکام کا کہنا ہےکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
صومالی حکام نے مزید کہا ہے کہ حملے کے دوران 6 حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ساحل سمندر پر موجود مقامی افراد ہلاک ہوئے۔
صومالی پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں اب تک 32 عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 60 سے زائد زخمی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
جمعہ, مئی 2, 2025
بریکنگ نیوز
- بہت جلد بجلی کی قیمت مزید کم ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف
- جنگ کے شور میں گم ہوتی ہوئی ہوش کی صدائیں
- پاکستان کی ہمیشہ حمایت کریں گے، چين نے اعلان کرديا
- پاکستان سُپر لیگ کے جاری سیزن میں ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو پیغام دے دیا
- پہلگام واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ ملوث نکلی، خفیہ دستاویزات لیک
- اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- کوئی مزدور کسی کا غلام نہیں ہوتا،انصاف تو اللہ کا کام ہے جج صرف فیصلہ کرتے ہیں، جسټس جمال مندوخيل