Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں اکتوبر 25, 2025

    پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    Facebook Twitter Email
    All provinces of Pakistan are one family, peace, unity and brotherhood are the only guarantee of progress, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    محبت، اخوت اور یقین کے ساتھ ہمیں مل کر رہنا ہوگا، پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، نیشنل ورکشاپ بلوچستان سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اتحاد، محبت اور عزم سے بلوچستان سے پشاور تک ترقی ممکن ہے، بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، انہیں ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا، پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے ۔

    اسلام آباد: نیشنل ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، بلوچستان کے عوام کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وعدہ کرنا ہوگا ہم سب کو مل کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے، ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کے مکین ہیں، وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنا پر بدامنی پیدا ہوئی، محبت، اخوت اور یقین کے ساتھ ہمیں مل کر رہنا ہوگا، پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے، بلوچ رہنماؤں نےرضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا، بلوچستان کی ثقافت ، تاریخ اور روایات اسے منفرد بناتی ہیں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، افسوس کہ بلوچستان کی دولت اب بھی زمین کے اندر دفن ہے، گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے ۔

    ان کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام ہمیشہ کشادہ دل اور مہمان نواز رہے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے، بلوچستان میں مختلف برادریوں کے درمیان دیرپا ہم آہنگی قائم رہی، وفاق کی روح باہمی قربانی اور بھائی چارے میں پوشیدہ ہے ۔

    انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ صوبےکی جغرافیائی ساخت ترقی کےسفرمیں چیلنج بن گئی ہے، دوردرازآبادیوں تک بجلی وپانی کی فراہمی اہم مسئلہ ہے، 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے تاریخی قربانی دی، صوبوں کےدرمیان اتفاق رائے مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے ۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سکیورٹی ادارے قیام امن کیلئےاپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، 2018 میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا، بلوچستان و دیگر علاقوں میں دہشتگردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی تا چمن شاہراہ پر روز حادثات میں جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خونی روڈ کو امن کی سڑک میں تبدیل کردیا جائے، ساڑھے 300 ارب روپے کے تخمینے سے شاہراہ کو دو رویہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ اتحاد، محبت اور عزم سے بلوچستان سے پشاور تک ترقی ممکن ہے، بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، انہیں ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا، پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشت
    Next Article افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.