Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یومِ استحصالِ کشمیر — کابل میں پاکستانی سفیر کا بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کا عزم
    • جھوٹے بیانیے کا کھیل،پاکستان کا دوٹوک جواب
    • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما نااہل قرار دے دئیے
    • خیبر ٹی وی کا یومِ شہداء پولیس فورس پر خصوصی شو، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراجِ عقیدت
    • خیبر نیوز کا شو "بنیاد” — بلدیاتی نظام اور رکاوٹوں پر جامع بحث
    • پشاور کے بازاروں میں مینا شمس کا مقبول روڈ شو، ناظرین میں دھوم
    • پشاور کے معروف ریڈیو اناؤنسر شکیل ارشد انتقال کر گئے
    • پاکستان کا دوٹوک اعلان: روس کے لیے لڑنے والے افغان دہشت گرد، پاکستانی نہیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی عرب، قطر اور چین کے سفرا کی ملاقاتیں، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر غور
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی عرب، قطر اور چین کے سفرا کی ملاقاتیں، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر غور

    جون 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ambassadors of Saudi Arabia, Qatar and China meet with Prime Minister Shehbaz Sharif, discuss situation in the Middle East
    مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ بھی صرف مذاکرات اور سفارت کاری میں ہے،وزیراعظم کی گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب، قطر اور چین کے سفرا نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران مشرق وسطیٰ میں تیزی سےبدلتی صورتحال پرغور کیا گیا، سفرا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے خطے مین قیام امن کےلیے قطر اور سعودی عرب کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر علی مبارک سے ملاقات میں گزشتہ رات ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں پر گفتگو کی اور قطری عوام سے یکجہتی کا بہرپور اظہار کیا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نےہمیشہ مسائل کےحل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا ہے، مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ بھی صرف مذاکرات اور سفارت کاری میں ہے ۔

    دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی میں تیزی سےبدلتی صورتحال پرغور کیا ۔

    وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سعودی عرب کے برادر عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔

    بعد ازاں  وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بھی ملاقات کی، شہباز شریف نے چینی صدر اور چینی وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، آئندہ ایس سی اوسربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔

    چینی سفیر سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ سی پیک منصوبوں کےکامیاب نفاذ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم نے چین کی جانب سے مالی اور اقتصادی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے چین کی تعریف کی ۔

    ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص ایران اسرائیل تنازع میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بحران کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ہر سفارتی فورم پر پاکستان کے فعال اور مثبت کردار کی تعریف کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Next Article کیا ایران میں اسرائیلی مقاصد حاصل ہو گئے؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    یومِ استحصالِ کشمیر — کابل میں پاکستانی سفیر کا بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کا عزم

    اگست 5, 2025

    الیکشن کمیشن نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما نااہل قرار دے دئیے

    اگست 5, 2025

    خیبر ٹی وی کا یومِ شہداء پولیس فورس پر خصوصی شو، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراجِ عقیدت

    اگست 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یومِ استحصالِ کشمیر — کابل میں پاکستانی سفیر کا بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کا عزم

    اگست 5, 2025

    جھوٹے بیانیے کا کھیل،پاکستان کا دوٹوک جواب

    اگست 5, 2025

    الیکشن کمیشن نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما نااہل قرار دے دئیے

    اگست 5, 2025

    خیبر ٹی وی کا یومِ شہداء پولیس فورس پر خصوصی شو، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراجِ عقیدت

    اگست 5, 2025

    خیبر نیوز کا شو "بنیاد” — بلدیاتی نظام اور رکاوٹوں پر جامع بحث

    اگست 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.