Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری
    • خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
    • آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
    • اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
    • مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
    • مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ میں نقل مکانی
    • 78 واں یوم آزادی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا، جسٹس فائز عیسیٰ
    اہم خبریں

    آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا، جسٹس فائز عیسیٰ

    مئی 22, 2023Updated:مئی 22, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا   آغاز کر دیا، جسٹس قاضی فائز  عیسیٰ کا کہنا ہے کہ کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کرے گا۔ آج اٹارنی جنرل عثمان منصور  اعوان کمیشن میں پیش ہوئے، سربراہ کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ کمیشن کس قانون کے تحت تشکیل دیا گیا ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کمیشن انکوائری کمیشن ایکٹ 2016 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔

    اس موقع جوڈیشل کمیشن نے آڈیولیکس کی کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا،کمیشن کا کہنا  تھا کہ کوئی حساس معاملہ سامنے آیا تو ان کیمرا کارروائی کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کمیشن کی کارروائی سپریم کورٹ اسلام آباد بلڈنگ میں ہوگی، جن سے متعلق انکوائری کرنی ہے ان میں 2  بڑی عمر کی خواتین بھی شامل ہیں، اگر  درخواست آئی تو کمیشن کارروائی کے لیے لاہوربھی جاسکتا ہے۔

    جوڈیشل کمیشن نے اٹارنی جنرل کو کمیشن کے لیے آج ہی موبائل فون اور سم فراہم کرنے کی ہدایت کردی، جوڈیشل کمیشن کے لیے فراہم کردہ فون نمبر پبلک کیا جائےگا۔ جوڈیشل کمیشن نے اٹارنی جنرل کو آڈیوز کی تصدیق کے لیے متعلقہ ایجنسی کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    کمیشن کسی جج کیخلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کریگا: جسٹس فائز

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کی تصدیق کے لیے پنجاب فارنزک ایجنسی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، اگرکوئی شخص کہےکہ آڈیو میں آواز  ان کی نہیں یا ٹیمپرڈ ہے تو اس کی تصدیق پہلے سےکرنا ہوگی، فارنزک ایجنسی کا ایک رکن کمیشن کی کارروائی میں موجود ہو تاکہ اگر کوئی شخص انکار کرے تو فوری تصدیق ہو، انکوائری کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کرےگا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کمیشن صرف حقائق کے تعین کے لیے قائم کیا گیا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ  اختیار  میں مداخلت نہیں ہوگی، تمام گواہوں کی نہ صرف عزت کریں گے بلکہ جواب میں عزت کی توقع بھی کرتے ہیں،کمیشن کو اختیار ہےکہ تعاون نہ کرنے  والوں کے سمن جاری کرسکے، کمیشن صرف نوٹس جاری کرے گا، کوشش ہوگی کسی کے سمن جاری نہ ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار
    Next Article عمران خان نیب میں پیش، اے ٹی سی سے 8 مقدمات میں ضمانت منظور
    Web Desk

    Related Posts

    سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری

    اگست 17, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری

    اگست 17, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    آزاد پاکستان کی غلام گردشیں

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.