Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بونیر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی کے ایس آئی مسکین زادہ خان شہید
    • ورلڈ کپ کوارٹر فائنلز مکمل، انگلینڈ اور ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری
    • خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں: اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار
    • آپریشن شعبان: بلوچستان میں مزيد 16 خارجی دہشت گرد ہلاک، تعداد 104 ہو گئی
    • آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاک
    • موٹروے پولیس نے پنجاب سے سندھ سمگل کی جانے والی 42 ٹن کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی
    • اے این ایف کی بڑی کارروائیاں: 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا، جسٹس فائز عیسیٰ
    اہم خبریں

    آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا، جسٹس فائز عیسیٰ

    مئی 22, 2023Updated:مئی 22, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا   آغاز کر دیا، جسٹس قاضی فائز  عیسیٰ کا کہنا ہے کہ کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کرے گا۔ آج اٹارنی جنرل عثمان منصور  اعوان کمیشن میں پیش ہوئے، سربراہ کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ کمیشن کس قانون کے تحت تشکیل دیا گیا ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کمیشن انکوائری کمیشن ایکٹ 2016 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔

    اس موقع جوڈیشل کمیشن نے آڈیولیکس کی کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا،کمیشن کا کہنا  تھا کہ کوئی حساس معاملہ سامنے آیا تو ان کیمرا کارروائی کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کمیشن کی کارروائی سپریم کورٹ اسلام آباد بلڈنگ میں ہوگی، جن سے متعلق انکوائری کرنی ہے ان میں 2  بڑی عمر کی خواتین بھی شامل ہیں، اگر  درخواست آئی تو کمیشن کارروائی کے لیے لاہوربھی جاسکتا ہے۔

    جوڈیشل کمیشن نے اٹارنی جنرل کو کمیشن کے لیے آج ہی موبائل فون اور سم فراہم کرنے کی ہدایت کردی، جوڈیشل کمیشن کے لیے فراہم کردہ فون نمبر پبلک کیا جائےگا۔ جوڈیشل کمیشن نے اٹارنی جنرل کو آڈیوز کی تصدیق کے لیے متعلقہ ایجنسی کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    کمیشن کسی جج کیخلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کریگا: جسٹس فائز

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کی تصدیق کے لیے پنجاب فارنزک ایجنسی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، اگرکوئی شخص کہےکہ آڈیو میں آواز  ان کی نہیں یا ٹیمپرڈ ہے تو اس کی تصدیق پہلے سےکرنا ہوگی، فارنزک ایجنسی کا ایک رکن کمیشن کی کارروائی میں موجود ہو تاکہ اگر کوئی شخص انکار کرے تو فوری تصدیق ہو، انکوائری کمیشن کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کرےگا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کمیشن صرف حقائق کے تعین کے لیے قائم کیا گیا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ  اختیار  میں مداخلت نہیں ہوگی، تمام گواہوں کی نہ صرف عزت کریں گے بلکہ جواب میں عزت کی توقع بھی کرتے ہیں،کمیشن کو اختیار ہےکہ تعاون نہ کرنے  والوں کے سمن جاری کرسکے، کمیشن صرف نوٹس جاری کرے گا، کوشش ہوگی کسی کے سمن جاری نہ ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار
    Next Article عمران خان نیب میں پیش، اے ٹی سی سے 8 مقدمات میں ضمانت منظور
    Web Desk

    Related Posts

    بونیر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی کے ایس آئی مسکین زادہ خان شہید

    جولائی 12, 2026

    ورلڈ کپ کوارٹر فائنلز مکمل، انگلینڈ اور ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    جولائی 12, 2026

    خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری

    جولائی 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بونیر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی کے ایس آئی مسکین زادہ خان شہید

    جولائی 12, 2026

    ورلڈ کپ کوارٹر فائنلز مکمل، انگلینڈ اور ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    جولائی 12, 2026

    خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری

    جولائی 11, 2026

    خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں: اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار

    جولائی 11, 2026

    آپریشن شعبان: بلوچستان میں مزيد 16 خارجی دہشت گرد ہلاک، تعداد 104 ہو گئی

    جولائی 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.