خیبر نیٹ ورک کے چیف ایگزیگٹو کامران حامد راجہ کے فرزند مختار حامد راجہ اسلام آباد میںان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دئیے گئے۔ مختار حامد راجہ راجہ گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ سماجی و سیاسی شخصیات کے بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی روح کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے پیغام میں مختار حامد راجہ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا جبکہ صوبائی وزرا نے بھی مختار حامد راجہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
مختار حامد راجہ کی تدفین کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ قبرستان میں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی۔ حاضرین مختار حامد راجہ کی شخصیت و زندگی پر گفتگو کرتے رہے اور انہیں عزم و ہمت اور حوصلے کی مثال قرار دیتے رہے۔
مختار حامد راجہ کی رسم قل منگل ۱۳ دسمبر کو بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ فارم ہائوس نمبر ۵، آرچرڈ سکیم، مری روڈ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔