Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    • ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی
    • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
    • باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک
    • وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان کا خیبرٹیلی ویژن پشاور سنٹر کا دورہ۔۔۔۔
    • درہ آدم خیل کے غیور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔۔  ملک لطیف افریدی 
    • پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی نہ ھونے کے برابر ھے مختلف علاقوں میں بدستور قیام پزیر۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال کرنے کا اعلان
    اہم خبریں

    پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال کرنے کا اعلان

    اکتوبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    An announcement to use the full power of the state to stop the PTI protest
    یہ 9 مئی دوبارہ برپا کرنا چاہتے ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف۔(فوٹو فائل)
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے  کہا ہے  کہ یہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔  انہوں نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، خواہ دہشت گردی بلوچستان میں ہو یا افغانستان اور سرحد پار سے کے پی میں ہو رہی ہو بلکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گردوں کو پاکستان میں لاکر بسایا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ  پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج اور وفاق پر یلغار روکنے کے لیے ریاست کی پوری طاقت استعمال کی جائے گی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دی ہے، یہ آگے بھی ہوسکتی ہے، 15 کو احتجاج کی کال ملک کی سالمیت پر حملہ ہے، کسی قیمت پر پاکستان کی عزت کیخلاف اقدامات کی اجازت نہیں دیں گے، بانی پی ٹی آئی کو ساری سہولتیں عدلیہ نے دے رکھی ہیں، ساری سہولت کاری عدلیہ کررہی ہے، 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال پر اب تک نوٹس لے لینا چاہیے تھا، اگر نوٹس نہیں لیں گے تو تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کے سامان عمران خان نے مہیا کیے،عمران خان کے سوا ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ نہ انہیں ملک کی فکر ہے نہ ملکی ترقی سے انہیں کوئی واسطہ ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، سرمایہ کاری بحال ہو رہی ہے ۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے ذہن میں ایسے پاکستان کا کوئی وجود نہیں ہے جس میں عمران خان حکمران نہ ہو۔ جس طرح شاندانہ گلزار نے کہا تھا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ پی ٹی آئی کی یہی پوری تعریف ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ یہ جو ڈی چوک پر احتجاج کی کال آئی ہے، اس کے پیچھے بھی یہی ایک نظریہ اور ذہنی کیفیت بروئے کار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ اقتدار میں ان کی مدد کرے، ان کو اقتدار میں لانے کے لیے سازشیں کرے تو اس وقت کہتے ہیں کہ آرمی چیف ہمارا باپ ہوگا اور کوئی فوج کے خلاف بولے تو اس سے متعلق مختلف قسم کی باتیں کی جاتی ہیں۔ لیکن آج بانی پی ٹی آئی نے خود جیل سے ٹوئٹ کیا ہے آرمی چیف اور فوج کے خلاف۔ یہ کیسا شخص ہے جس کے کئی چہرے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان شرکت نہیں کرےگا، وجوہات کیا ہیں؟
    Next Article اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس،چینی وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025

    ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی

    نومبر 18, 2025

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025

    ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی

    نومبر 18, 2025

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا

    نومبر 18, 2025

    باجوڑ اور بنوں میں مختلف کاروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

    نومبر 18, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.