Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انجان حجام ، مائی باپ اور بجٹ
    • بجٹ 2025-26: عوام کو ریلیف یا مزید مہنگائی کا بم؟
    • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سپیشل برانچ پولیس اہلکار شہید
    • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں قبائلی اضلاع،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی شامل کرلیا گیا
    • سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    • حجاج کرام کی واپسی شروع، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
    • پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان،فخر،فہیم،خوشدل،سعود کی واپسی
    قومی خبریں

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان،فخر،فہیم،خوشدل،سعود کی واپسی

    جنوری 31, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Announcement of 15-member national squad for Champions Trophy, return of Fakhr, Faheem, Khushdil, Saud
    فخر کا اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہو سکتے ہیں اس کا انحصار کنڈیشنز، حریف ٹیم اور میچ کی حکمت عملی پر ہوگا،اسد شفیق
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

    15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں،عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں بیٹرز بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) سکواڈ کا حصہ ہونگے ۔

    15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان) اور عثمان خان بھی شامل ہیں ،بولرز میں سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولرز میں حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے ۔

    ممبرقومی سلیکشن کمیٹی اسد شفیق نے کہا کہ فخر زمان کی واپسی ہمارے ٹاپ آرڈر کے لیے اہم حوصلہ افزا ہے۔ ان کا جارحانہ انداز اور میچ جیتنے کی صلاحیتیں ہمارے منصوبوں کے لیے اہم ہیں۔ اسی طرح سعود شکیل کو بیٹنگ کو مزید تقویت دینے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بھرپور فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ وہ ایک تجربہ کار، ذہین اور سمجھ بوجھ والے بیٹر ہیں جو اپنی اننگز کو سوچ سمجھ کر بناتے ہیں اور پارٹنرشپ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ فخر کا اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہو سکتے ہیں اس کا انحصار کنڈیشنز، حریف ٹیم اور میچ کی حکمت عملی پر ہوگا۔ دونوں کھلاڑی ٹاپ آرڈر میں انتہائی قابل ہیں، بابر خاص طور پر اس کردار میں تجربہ کار ہیں، وہ باقاعدگی سے ٹی ٹوئنٹی میں کھیل رہے ہیں اور کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی صائم ایوب کی غیر موجودگی میں دو نصف سنچریاں بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں ۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز نہ صرف تیاری کے طور پر کام کرے گی بلکہ مسابقتی حالات میں ہماری حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔ ہوم گراؤنڈ پر چیمپئنز ٹرافی کا دفاع کرنے سے پہلے کھلاڑیوں کو فائنل ٹچ اپ دینے کا یہ بہترین موقع ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک
    Next Article پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    جون 11, 2025

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں قبائلی اضلاع،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی شامل کرلیا گیا

    جون 11, 2025

    سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جون 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انجان حجام ، مائی باپ اور بجٹ

    جون 11, 2025

    بجٹ 2025-26: عوام کو ریلیف یا مزید مہنگائی کا بم؟

    جون 11, 2025

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    جون 11, 2025

    بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سپیشل برانچ پولیس اہلکار شہید

    جون 11, 2025

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں قبائلی اضلاع،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی شامل کرلیا گیا

    جون 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.