جعفرآبادمیں ایکسائیز اور اینٹی نارکوٹکس پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکےکوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی کار سے 24 کلو گرام چرس برآمدکرلی۔
شاہی چوکی کے مقام پر چھاپے کے دوران کارمیں سوارایک ملزم صدام حسین کو اینٹی نارکوٹکس عملے نے گرفتارکرلیا اِس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انسپکٹر جاویدبلوچ نے بتایاکہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ہمیں اطلاع ملی کہ کار میں منشیات کی بھاری کھیپ سندھ اسمگل کی جا رہی ہے، برآمدشدہ چرس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے،ایکسائیز اینٹی نارکوٹکس کی یہ نئے سال میں دوسری بڑی کارروائی ہے،اور اِس طرح کی مزید کاروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی تاکہ ملک سے منشیات کاخاتمہ ہوسکے۔