ذرائع کے مطابق صوبے میں شدید گرمی کی وجہ سے بلوچستان کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے صوبے کے چھ اضلاع میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے باعث آج سے شروع ہونے والی مہم کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔نصیر آباد، سبی، جعفر آباد، اوسٹھا محمد، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور میں انسداد پولیو مہم اب 8 جون کو شروع ہوگی۔ بلوچستان کے 14 اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہونی تھی۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 18 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزارت قومی صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں رواں سال کا پولیو وائرس کا چوتھا کیس ہفتہ کو رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ ایک بچے کے پاخانے کے نمونوں میں وائرس کا پتہ چلا، انہوں نے مزید کہا کہ اس میں 21 مئی کو فالج کی علامات پیدا ہوئی تھیں۔یہ 2024 میں معذوری کی بیماری کا چوتھا کیس ہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان میں تین کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس سال رپورٹ ہونے والے پچھلے تین کیسز میں سے تمام کا تعلق بلوچستان سے تھا۔