ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ ساڑھے چار لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی، یہ منظوری سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ۔
کراچی: سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی اراکین شریک ہوئے ۔
کمیٹی نے ارکین صوبائی اسمبلی ایز کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دی، جبکہ جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کی ۔
وزیرقانون ضیاء الحسن لنجار نے اراکین اسملی کی تنخواہوں اور مراعات کے اضافے کی اجازت سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا تھا، تمام ممبران نےڈیسک بجاکر بل کی حمایت کی اور ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی تھی ۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہ 76 ہزار سے 4 لاکھ اور وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار ہوگئی تھی ۔
اسی طرح سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ہر رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی ۔