Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل
    • اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    • وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی
    • نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
    • تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    • سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
    • ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    • افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی منظوری
    اہم خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی منظوری

    مارچ 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Approval to make salaries of Khyber Pakhtunkhwa police personnel and officers equal to those of Balochistan and Punjab police
    سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے باقی ماندہ منصوبوں کے لئے 500 ملین روپے جاری ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے اجلاس میں  شرکت کی ۔

    پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے پانچ ارب روپے فوری طور پر جاری، پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لئے تین ارب روپے جاری ۔

    اجلاس میں ہر ضلع کی سطح پر جدید آلات سے لیس سپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ، پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لئے 1.3 ارب روپے فراہم کر دیئے گئے ۔

    سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے باقی ماندہ منصوبوں کے لئے 500 ملین روپے اور پولیس کے لئے نائٹ ویژن گوگلز، سنائپرز اور دیگر آلات کے لئے 720 ملین روپے جاری کر دیئے گئے ۔

    پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں اور پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ۔

    اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران کی تنخواہیں دیگر تمام صوبوں جبکہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہیں ۔

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن و امان کا قیام موجود صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کو ہر لحاظ سے مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کو سکیورٹی کے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا ہمارے لئے سب سے مقدم ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خیبر پختونخوا پولیس انتہائی جوانمردی سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹانک، شمالی او جنوبی وزیرستان میں بدھ کو کرفیو نافذ،نوٹی فکیشن جاری
    Next Article عمران خان نے بطور وزیراعظم کبھی بھی کسی پارلیمانی سیکیورٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، بلاول بھٹو
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل

    جنوری 2, 2026

    اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 2, 2026

    وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

    جنوری 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل

    جنوری 2, 2026

    اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 2, 2026

    وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

    جنوری 2, 2026

    نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ

    جنوری 2, 2026

    تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

    جنوری 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.