Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 6, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
    • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی
    • ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے
    • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نیا پروسیجر 2025 جاری کردیا
    • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر
    • حضرت امام حسین علیہ السلام نے باطل کے خلاف ابدی جدوجہد کی علامت قائم کی،صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر خصوصی پیغام
    • ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں ،خواتین سمیت متعدد افراد لاپتہ، تلاش جاری
    • ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں جعلی اتھارٹی لیٹرز پر اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں جعلی اتھارٹی لیٹرز پر اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف

    اپریل 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا میں جعلی اتھارٹی لیٹرز پر ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سال 2023 سے پہلے مختلف سرکاری اداروں کے جعلی ملازمین کو لائسنس جاری کیے گئے جب کہ مینول کاپی کو ڈیجیٹل کارڈ میں تبدیل کرنے کے عمل میں بھی جعل سازی کی گئی۔

    ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ 9 ایم ایم، 30 بور، شارٹ گن اور جی تھری جیسے اسلحہ کے لائسنس جاری کیے گئے جس سے صوبائی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

    ذرائع نے بتایاکہ ڈیٹا بیس میں شناختی کارڈ نمبر تبدیل کر کے بغیر فیس ڈبل لائسنس بھی نکالے گئے اور درخواست گزاروں سے رشوت لی گئی، اس کے علاوہ حساس اداروں کے نام پر بھی جعلی دستاویزات پر لائسنس جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عابد مجید نے بتایا کہ پرانے مینول سسٹم میں جعل سازی کی شکایات موصول ہوئی ہیں، مشکوک اتھارٹی لیٹرز تصدیق کیلئے متعلقہ اداروں کو بھیجے جا رہے ہیں اور تمام پرانے ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں لائسنسنگ سسٹم ڈیجیٹائز کیا گیا ہے جس میں جعل سازی کی گنجائش نہیں، جعلی لیٹرز یا انٹریز ثابت ہونے پر لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے ہرادیا
    Next Article ملک میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے تعلق نہیں۔ وزیر اطلاعات
    Web Desk

    Related Posts

    ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    جولائی 6, 2025

    خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    جولائی 6, 2025

    ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے

    جولائی 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    جولائی 6, 2025

    خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    جولائی 6, 2025

    ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لیے

    جولائی 6, 2025

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نیا پروسیجر 2025 جاری کردیا

    جولائی 6, 2025

    خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر

    جولائی 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.