Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیاکپ تیسرا میچ، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے، عالمی جریدہ
    • دوحہ:وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی
    • پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
    • بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی منائی گئی
    • وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
    اہم خبریں

    پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    نومبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Army Chief Highlights Strong Pakistan-China Ties
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا کی ملاقات
    Share
    Facebook Twitter Email

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جنرل ژانگ نے سب سے پہلے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی، جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

    ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ جنرل عاصم منیر نے باہمی اعتماد اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیا اور پاک چین دوستی کا ذکر کیا۔

    آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی شراکت داری پر مبنی ہیں، اور یہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

    جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نہ صرف اعتماد پر مبنی ہیں بلکہ مشکل حالات میں دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، اور یہ مثالی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

    اس موقع پر جنرل ژانگ نے سٹریٹجک پارٹنرشپ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر سپریم کورٹ کا از خود نوٹس لینے کی استدعا مسترد
    Next Article مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے، عالمی جریدہ

    ستمبر 11, 2025

    دوحہ:وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی

    ستمبر 11, 2025

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیاکپ تیسرا میچ، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 11, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے، عالمی جریدہ

    ستمبر 11, 2025

    دوحہ:وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی

    ستمبر 11, 2025

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی منائی گئی

    ستمبر 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.