Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جنوری 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو خصوصی طیارے میں نیویارک منتقل
    • واشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ
    • شمالی وزیرستان میں دفعہ 144، جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
    • لکی مروت: فائرنگ کا واقعہ، تین ٹریفک پولیس اہلکار شہید
    • شبقدر: شادی کا گھر ماتم میں تبدیل، کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، پانچ زخمی
    • شمالی وزیرستان: غیر سرکاری سکول اور ریسکیو اہلکاروں پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے
    • وینزویلا میں نئی حکومت کے قیام تک تمام معاملات امریکہ چلائے گا،امریکی صدر ٹرمپ
    • پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنا ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کرا دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو خصوصی طیارے میں نیویارک منتقل
    اہم خبریں

    وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو خصوصی طیارے میں نیویارک منتقل

    جنوری 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Arrested Venezuelan President Nicolas Maduro arrives in New York on special plane
    نیویارک کے سٹیورٹ ایئر نیشنل گارڈ بیس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، امریکی میڈیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کو خصوصٰ طیارے میں امریکی شہر نیویارک منتقل کر دیا گیا ہے،  مادورو نیویارک کے اسٹیورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی سرزمین پر پہنچے، جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طیارے کی آمد کے وقت ٹارمک پر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن  اور ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جیکٹس پہنے اہلکار موجود تھے، جس سے آپریشن کی حساسیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

    امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بوندی نے بتایا کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے خلاف نیویارک کے جنوبی ضلع میں وفاقی الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے ۔

    پامیلا بوندی کے مطابق مادورو پر منشیات کی دہشت گردی کی سازش، کوکین امریکا درآمد کرنے کی منصوبہ بندی، مشین گنوں اور تباہ کن آلات رکھنے، اور امریکا کے خلاف اسلحہ استعمال کرنے کی سازش جیسے انتہائی سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔

    اٹارنی جنرل پامیلا بوندی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ نکولس مادورو کو امریکی سرزمین پر امریکی عدالتوں میں مکمل امریکی انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

    اطلاعات ہیں کہ آئندہ ہفتے مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں صدر مادورو پر منشیات اور اسلحہ سے متعلق الزامات کے تحت باضابطہ فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔

    دوسری جانب وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے مادورو کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن امیدوار کے فوری طور پر اقتدار سنبھالنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleواشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    واشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ

    جنوری 4, 2026

    شمالی وزیرستان میں دفعہ 144، جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر شام 7 بجے تک کرفیو نافذ

    جنوری 4, 2026

    لکی مروت: فائرنگ کا واقعہ، تین ٹریفک پولیس اہلکار شہید

    جنوری 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو خصوصی طیارے میں نیویارک منتقل

    جنوری 4, 2026

    واشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ

    جنوری 4, 2026

    شمالی وزیرستان میں دفعہ 144، جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر شام 7 بجے تک کرفیو نافذ

    جنوری 4, 2026

    لکی مروت: فائرنگ کا واقعہ، تین ٹریفک پولیس اہلکار شہید

    جنوری 4, 2026

    شبقدر: شادی کا گھر ماتم میں تبدیل، کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    جنوری 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.