Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » واشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ
    بین الاقوامی جنوری 4, 2026

    واشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ

    Facebook Twitter Email
    Protest in Washington over statement on keeping Venezuela under control, calls for Trump's arrest
    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں احتجاجی ریلی نکالی ، مظاہرین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،فائل فوٹو
    Share
    Facebook Twitter Email

    وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو اپنے کنٹرول میں رکھنے سے متعلق بیان پر واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوئے، شدید نعرے بازی کی اور ’’وینزویلا کے خلاف جنگ بند کرو‘‘ کے بینرز لہرائے ۔

    اسی دوران نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں بھی ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جہاں مظاہرین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی کھل کر مذمت کی اور وینزویلا کے پرچم لہراتے رہے ۔

    یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے خلاف مارچ کیا، جبکہ اٹلی کے شہر روم میں شہریوں نے امریکی آپریشن کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔

    علاوہ ازیں ارجنٹینا اور کولمبیا میں بھی امریکی کارروائی کے خلاف مظاہرے کیے گئے ۔

    واضح رہے کہ فلوریڈا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کرمنل الزامات عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جائے گا اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان میں دفعہ 144، جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
    Next Article وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو خصوصی طیارے میں نیویارک منتقل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.