Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • این ڈی ایم اے وفاق اور صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط پلان بنائے، وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت
    • ملک بھر میں مون سون بارشیں، 21 روز میں 178 افراد جاں بحق،491 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے
    • ٹاس جیت کر اے این پی کی شاہدہ وحید رکن مخصوص نشست پر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب
    • دریائے سوات میں ڈوبنے والے17 سالہ عبداللہ کی لاش 21 روز بعد مل گئی
    • پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب، مخصوص نشستوں پر کامیاب اراکین حلف اٹھائیں گے
    • اسلام آباد،راولپنڈی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، رین ایمرجنسی نافذ، اہم اجلاس طلب
    • بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز طارق شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    اہم خبریں

    ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

    مئی 31, 2025Updated:مئی 31, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Arshad Nadeem wins gold medal at Asian Athletics Championships
    ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا ۔

    سیئول:  جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی ۔

    پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی ۔

    بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔

    سری لنکا کے رمیش تھارنگا پاتھیراج، جنہوں نے مقابلے کے ابتدائی مراحل میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سیمٹی تھی، مقابلے کے آخری میں 83.27 میٹر تھرو کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے ۔

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سیاسی قیادت کی جانب سے مبارکبادیں پیش کی گئی ہیں اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری کی ارشد ندیم کو مبارکباد
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، ارشد ندیم نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ ارشد ندیم کی اس شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے، مستقبل میں بھی ارشد ندیم کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مبارکباد دی 

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد! ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی، ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مستقبل میں آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے ۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھی مبارکباد

    وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش ارشد ندیم شاباش! ہمیں آپ پر ناز ہے، ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

    محسن نقوی نے کہا ہے کہ ارشد ندیم پاک دھرتی کا سپوت ہے اور آج ارشد ندیم نے ایک بار پھر ہر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے، ارشد ندیم کی جیت سخت محنت، لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخاموش صبر یا سماجی جرم؟ خواتین پر تشدد کی حقیقت اور زینب کی خاموش چیخ!
    Next Article ہمایوں سعید نے خیبر ٹی وی نیٹ ورک پشاور سنٹر میں اپنی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ کا پشتو گانا لانچ کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    این ڈی ایم اے وفاق اور صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط پلان بنائے، وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت

    جولائی 17, 2025

    ملک بھر میں مون سون بارشیں، 21 روز میں 178 افراد جاں بحق،491 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے

    جولائی 17, 2025

    ٹاس جیت کر اے این پی کی شاہدہ وحید رکن مخصوص نشست پر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب

    جولائی 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    این ڈی ایم اے وفاق اور صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط پلان بنائے، وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت

    جولائی 17, 2025

    ملک بھر میں مون سون بارشیں، 21 روز میں 178 افراد جاں بحق،491 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے

    جولائی 17, 2025

    ٹاس جیت کر اے این پی کی شاہدہ وحید رکن مخصوص نشست پر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب

    جولائی 17, 2025

    دریائے سوات میں ڈوبنے والے17 سالہ عبداللہ کی لاش 21 روز بعد مل گئی

    جولائی 17, 2025

    پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا

    جولائی 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.