ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی، بھارتی ٹیم نے یو اے ای کے 58 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پانچویں اوور میں پورا کیا ۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی، یو اے ای کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 57 رنز بپر ڈھیر ہو گئی ۔
یو اے ای کی جانب سے اوپننگ بیٹر علی شان 22 اور کپتان وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں بھارت نے 58 رنز کا ہدف با آسانی 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔
بھارتی اوپنر بیٹر ابھیشیک شرما 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شبمن گل 20 اور کپتان سوریا کمار یادیو 7 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
شاندار بالنگ پر بھارت کے کلدیپ یادیو کو میچ کے بہترین کھلاڑٰ کا اعزاز دیا گیا ۔
میگا ایونٹ میں کل بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کا مقابلہ ہوگا، جبکہ جمعے کو پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھلیے گا ،ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔